چائے کی درآمدات 6فیصد بڑھ گئیں ، پی بی ایس

چائے کی درآمدات 6فیصد بڑھ گئیں ، پی بی ایس

 کراچی(اکنامک رپورٹر)مارچ 2018 ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 5.89 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں مارچ 2018ء کے دوران چائے کی درآمدات 52.9 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 49.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2017ء کے مقابلہ میں مارچ 2018ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 3 ملین ڈالر یعنی 5.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...