فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 4 فیصد اضافہ

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 4 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کے بعد از ٹیکس منافع میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران کمپنی نے 2.27 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔ ایف ایف سی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 1.78 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2017ء کے پہلے تین مہینوں کے دوران کمپنی نے 2.19 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا تھا اور فی حصص آمدن 1.72 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف ایف سی کے بعد از ٹیکس منافع میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...