کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا، انڈیکس میں 54 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا، انڈیکس میں 54 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی45500کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت10.58 فیصدزائد جبکہ58.22فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گئی،جس کے نتیجے میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 45843پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس53.92پوائنٹس کمی سے45488.86پوائنٹس پر بند ہوا۔پیر کومجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب91لاکھ 81ہزار712روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب86ارب50 کروڑ 32لاکھ 79ہزار805روپے ہو گئی ۔پیر کو24کروڑ85 لاکھ 65ہزار 870شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعہ کی نسبت2کروڑ37 لاکھ97ہزار100شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت111.00روپے اضافے سے2346.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت63.00روپے اضافے سے1323.00روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈکے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت450.00روپے کمی سے8550.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت151.00روپے کمی سے2966.00روپے ہو گئی ۔پیر کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں8کروڑ52لاکھ92ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ۔

، جس کے شیئرز کی قیمت13پیسے کمی سے12.46روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2 کروڑ59لاکھ12ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے اضافے سے11.27روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس14.55پوائنٹس کمی سے22394.84 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس160.80پوائنٹس اضافے سے77027.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس2.84پوائنٹس کمی سے32980.77پوائنٹس ہو گئی ۔

مزید : کامرس


loading...