ویوو نے نئے سمارٹ فون متعارف کروا دیے

ویوو نے نئے سمارٹ فون متعارف کروا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)وی 9 سمارٹ فون کے کامیاب اجراء کے بعد صف اول کی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران دو نئے سمارٹ فونز ’’وی 9 یوتھ‘‘ اور بنیادی فیچرز والا ’’ وائی Y71‘‘ متعارف کروا دیے ہیں۔ ’’وی 9 یوتھ‘‘ وی 9 جیسا ہی عمدہ ڈیزائن پیش کرتا ہے اور ایسی قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہار ڈویئر پیش کرتا ہے جو عوام کی بڑی تعداد کی استطاعت کے مطابق ہے۔ نیا فون کیمرے اور فنگر پرنٹ پیڈ کے گرد سنہرے رنگ کی جھلک کے ساتھ ہر زاویے سے حیران کن نظر آتا ہے۔ رنگوں کا یہ امتزاج نفاست کے احساس کے ساتھ ایک جدید شکل بھی دیتا ہے۔ ’’ویوو وی 9 یوتھ‘‘ کے اجراء کے ساتھ ہم نوجوان اور جدید صارفین کیلئے اپنے فلیگ شپ وی 9 کی بہترین خصوصیات نئے روپ میں پیش کر رہے ہیں۔ ’’زہیر چوہان، برانڈ مینجر ویوو پاکستان نے کہا۔ ’’یہ ڈیوائس ایسے صارفین کیلئے ہے جو مناسب قیمت میں مکمل اور بہترین سمارٹ فون کا تجربہ چاہتے ہیں۔

مزید :

کامرس -