فنکا پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم

فنکا پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم

لاہور( پ ر)فنکا مائیکرو فنانس بینک کے تعاون سے ’’ویمن ان بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس ‘‘(ڈبلیو آئی بی او این) 2018کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں فنکا کے پلیٹ فارم پر اس اقدام کو سراہایا گیا ۔فنکا نے اداروں میں ویمن امپاورمنٹ کی حوصلہ افزائی اور صنفی تفر یق کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے5000سے زائدورکنگ ویمن نے شرکت کی۔کانفرنس میں متعدد پینلز کے د و را ن بات چیت ہوئی جس میں کئی نامور مقررین نے کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر کامیاب خواتین نے شرکاء کے ساتھ اپنے تجربات کا ا ظہا ر کیا۔ کانفرنس کے منتظمین کا ان تجربات کو ا ظہا ر کر نے کا مقصد یہ ہے کہ کاروباری شعبے کے ساتھ ساتھ خواتین کو ترقی کی جانب گامزن کرے۔فنکا نے اپنے کسٹمرز کے لیے، خواتین انٹرپرینیورز کوقرضوں کی دستیابی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ یہ خاص طو رپر خواتین کو مارکیٹ تک لانے کے لیے قرضوں کی سہولت فراہم کرنے پر کام کررہا ہے جس میں ابھرتی ہوئی انٹرپرینیور خواتین اپنے کاروبار کو بڑھا سکتی ہیں۔ اس کے قیام سے ہی فنکا نے 35ہزار خواتین کو 3بلین روپے مائیکرو بزنس لونز فراہم کئے تاکہ ناموافق موسمیاتی اثرات کے ذریعے کاروبارکو جاری رکھنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ فنکا نے ان خواتین کے کاروباری مراکز میں کام کرنے والے 92,990ملازمین کو قرضے اور7,690اضافی روزگار فراہم کئے۔ فنکا نے تنظیم کے اندر ہی’’ ویمن لیڈرشپ فورم ‘‘کا آغاز کیا۔

تاکہ بینک میں بیرون ملک ملازمین خواتین کی خودمختاری ،ڈیولپمنٹ اینڈ کیرئیر پروگریشن کومنظم کیا جائے۔ فنکا سخت جدوجہد اور خواتین کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے لئے چیمپیئن آرگنائزیشن بننے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...