لیسکو ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں تقریب ‘پینشن پیپرز،تحائف تقسیم
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں ڈائریکٹرہیڈ کوارٹر عاصم رضا اورڈپٹی منیجرایڈمن ہماچیمہ نے شرکت کی۔ڈائریکٹرہیڈ کوارٹر عاصم رضا نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہماری کمپنی کا اثاثہ ہیں ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔آخر میں ملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف دئیے گئے ۔ ریٹائرڈہونے والے ملازمین میں امانت علی ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ، عبدالشکور قریشی ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ، ذوالفقار علی خان اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ، عابد حسین کمرشل سپرٹینڈنٹ ، محمدعابد اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر ، حضرت یوسف خان اکاؤنٹس آفیسر ، محمد عبداللہ سپروائزر ڈیٹا کوڈر ، شاہد جمیل کمپیوٹر آپریٹر ، محمد حنیف لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ1-،اللہ دین ارشد لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ1-، شفیق احمد ایس ایس او1-،زاہد عزیزلائن فورمین1-،رشید احمد لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ2-، امتیاز جاوید صدیقی لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ2-،شفیق الرحمان لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ2- ، زاہد حسین لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ2- ،محمد جاوید انجم لائن سپرٹینڈنٹ گریڈ2- ، سید محمد جعفر میٹر سپر وائزر 2-،احمد صعود البدر میٹر سپر وائزر 2-، غلام رسول لائن مین گریڈ1-، سید نسیم حیدر زیدی لائن مین گریڈ1-،محمد شفیق باجوہ لائن مین گریڈ 1-،غلام احمد لائن مین گریڈ 1-، سید فخر عباس لائن مین گریڈ 1-، سکندر حیات کمرشل اسسٹنٹ،صلاح الدین اکاؤنٹس اسسٹنٹ ، امتیاز احمد بٹ سینئر سٹور کیپر ، محمد شریف یو ڈی سی ، جمال دین یو ڈی سی ، محمد یونس ظفر یو ڈی سی ، سردارخظر حیات یو ڈی سی ، اختر علی لائن مین گریڈ2-،رانا مزمل حسین لائن مین گریڈ2- ، محمد حسین کھرل کرین ڈرائیور ، عبدالکریم بل ڈسٹری بیوٹر ، عبدالشکور موٹر میٹ ، ارشد علی اسسٹنٹ فورمین ،طاہر حفیظ میٹر ریڈر، خادم علی اسسٹنٹ لائن مین ، عبدالرشید بٹ ہیلپر مکینک ،محمد رمضان نائب قاصد ، عطاللہ خان نائب قاصد ، محمد حسین نائب قاصد ، محمد صدیق نائب قاصد ،اظہر امین ٹیوب ویل آپریٹر اور طالب حسین شامل ہیں۔