سپاء اینڈ بیوٹی نمائش کے انتظامات مکمل،وقاص اشرف

سپاء اینڈ بیوٹی نمائش کے انتظامات مکمل،وقاص اشرف

لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور چیمبر آف کامرس کی کاسمیٹک اینڈ بیوٹی کمیٹی کے نائب صدر وقاص اشرف نے بتایا کہ نمائش کے لئے سٹالز کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے ۔یاد رہے کہ نمائش فلیٹیز ہوٹل میں دو دن جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نمائش کے چالیس ہزار دعوت نامے تقسیم کئے جا چکے ہیں جسمیں فلمی دنیا کی معروف اداکاراؤں سمیت ہزاروں خواتین شرکت کرینگی۔نمائش میں خواتین کو بالوں، جلد اورکاسمیٹکس سے متعلق مفت مشورے بھی دئے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو دن3اور4مئی تکجاری رہنے والی نمائش میں انٹری بھی مفت ہے۔دریں اثناء لاہور چیمبر کی کاسمیٹک اینڈ بیوٹی کمیٹی کے صدرآغا نعمت نے بتایا کہ نمائش میں بڑے برانڈ کی کمپنیاں اپنے سٹالز لگا رہی ہیں جو مضر صحت اور حرام اجزاء سے پاک کاسمیٹکس بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری سامان میک اپ اور'' عطائی''بیوٹی پارلرز نے پاکستان میں جلدی کینسراور الرجی کو فروغ دیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس شعبہ کے عطائیوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے تا کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مزید : کامرس


loading...