سی پیک راہداری سے چین کا تجارتی سفر ایک ہفتہ کاہو جائے گا، عرفان یوسف

سی پیک راہداری سے چین کا تجارتی سفر ایک ہفتہ کاہو جائے گا، عرفان یوسف

لاہور(کامرس رپورٹر ) پاک چین اقتصادی راہداری سے چین کا 5 ہفتے کا تجارتی سفر سمٹ کر ایک ہفتہ کاہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کو ااپنی ٹیکنالوجی اور تجربات کو پاکستان میں استعمال کرنا چا ہیے اور مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے،پاک چین دوستی بہت مضبوط اور گہری ہے ۔ سی پیک چین کی جانب سے کسی بھی ملک میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری کی بدولت چین کی معیشت کو 22 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگاکیونکہ ان کو راہداری سے تجارتی فاصلہ کافی کم پڑے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ویزہ پروسیس نہایت سادہ اور آسان ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین چوہدری عرفان یوسف نے چین کے شہر فوشان میں انڈسٹریل سٹی کے دورہ کے موقع پر چینی کمپنیوں کے سربرہان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ایف پی سی سی آئی وفد نے چین کی مختلف شعبوں کے مینوفیکچرنگ یونٹوں کا بھی دورہ کیا، چینی کاروباری برادری کی طرف سے بزنس ٹو بزنس اورکانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عرفان یوسف نے چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لایا اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی۔دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔ پاکستان میں 9 نئے سپیشل اکنامک زون بننے جا رہے ہیں جو 10 سال کیلئے انکم ٹیکس فری ہوں گے اور پلانٹ اور مشینری بھی ڈیوٹی فری ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ چین کو ااپنی ٹیکنالوجی اور تجربات کو پاکستان میں استعمال کرنا چا ہیے اور مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرتے آرہے ہیں ۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اور قریب آنے کی ضرورت ہے اور تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے چینی کمپنیوں کو کہا کہ ایف پی سی سی آئی جوائنٹ وینچر اور نئی صنعت لگانے والوں کو مکمل سپورٹ کرے گا۔ چینی کمپنیوں کے سربراہان دونوں ممالک ایک دوسرے کے دوست اور آپس میں بہن بھائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔ دونوں ممالک اقتصادی ترقی اور اقتصادی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو آپس میں بہتر تعلقات رکھنے چاہیں۔

مزید : کامرس


loading...