رواں مالی سال ، کاروں کی فروخت دو لاکھ یونٹ تک بڑھ گئی

رواں مالی سال ، کاروں کی فروخت دو لاکھ یونٹ تک بڑھ گئی

 کراچی (اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ 2017-18ء کے دوران کاروں کی فروخت ایک لاکھ 92 ہزار 734 یونٹس تک بڑھ گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22 فیصد زائد رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیاں تیار کرنے والی کئی مزید بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس سے آنے والے سالوں کے دوران کاروں کی فروخت میں اضافہ اور درآمدات میں کمی واقع ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...