کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 14.7 فیصد کمی

کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 14.7 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال 2017-18ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 14.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران کمپنی نے 2.21 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے اور اس کی فی حصص آمدن 2.51 روپے رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 2.59 ارب روپے اور فی حصص آمدنی 2.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 14 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...