افتخار علی ملک کو سارک چیمبر کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

افتخار علی ملک کو سارک چیمبر کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر) فاؤنڈرز گروپ نے افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں میاں محمد اشرف، شیخ محمد آصف، فاروق افتخار، خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل نے کہا کہ افتخار علی ملک کا سارک چیمبر جیسے بڑے فورم کا سینئر نائب صدر منتخب ہونا پاکستان بھر کے تاجروں کے لیے فخر کا سبب ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ افتخار علی ملک سارک چیمبر کا سینئر نائب صدر ہونے کی حیثیت سے سارک کے ممبر ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے۔

مزید : کامرس


loading...