شوہر کیساتھ کام کرنے میں کچھ نیا محسوس نہیں ہو گا:سنجیدہ شیخ

شوہر کیساتھ کام کرنے میں کچھ نیا محسوس نہیں ہو گا:سنجیدہ شیخ
شوہر کیساتھ کام کرنے میں کچھ نیا محسوس نہیں ہو گا:سنجیدہ شیخ

  


ممبئی(اے پی پی)بھارتی مسلمان ٹی وی و فلم اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شوہر عامر علی کے ساتھ کام کرنے میں کچھ نیا محسوس نہیں ہو گا اور پورا دن کام کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ملنے کی خوشی بھی نہیں ملے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلمان ٹی وی و فلم اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے شوہر عامر علی کے ساتھ ڈراموں کی عکسبندی میں رشتے میں کچھ بھی نیا نظر نہیں آئے گاکیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت عادی ہیں اور دن میں 12سے 14گھنٹے کام کرنے کے بعد ایک دوسرے سے ملنے کی خوشی محسوس نہیں ہو گی اس لئے وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی ڈرامے میں کام نہیں کرتیں لیکن گلوکار سوہم نائیک کے گانے ’’اجنبی‘‘ کے میوزک وڈیو میں عامر علی کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

مزید : کلچر


loading...