لیلیٰ صدیقی کی سٹیج ڈرامہ ’’نگینہ‘‘میں شاندار پرفارمنس

لیلیٰ صدیقی کی سٹیج ڈرامہ ’’نگینہ‘‘میں شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ لیلی صدیقی نے ڈرامہ ’’نگینہ ‘‘کو اپنے کیرئیر کا بہترین ڈرامہ قراردیے دیا۔ اداکار ہ کاکہنا ہے کہ وہ کئی سال سے سٹیج کررہی ہیں بہت کردار نبھائے مگر جو مزہ اس ڈرامہ میں کام کا آیا وہ پہلے نہیں آیاکیونکہ ا س ڈرامہ کی کہانی اور رقص سب بہترین ہیں ۔لیلی صدیقی کا مزید کہناتھاکہ اس وقت سٹیج کے بحران کو دور کرنے کے لئے معیار کوترجیح دینا ہوگی جو پروڈیوسر پیسہ کی بجائے عزت اور معیار کو اہمیت دے گا وہ ضرور کامیاب ہوگا ۔نگینہ میں میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہوں جوکہ شوخ چنچل ہے اور اپنے ارد گرد رہنے والوں کی مدد کرتی ہے اس میں میں جو گیت پرفارم کررہی ہوں وہ بھی عوام کو بہت پسند آرہا ہے اب سٹیج کی بہتری کا عمل شروع ہوچکا ہے اُمید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں ہمارا تھیٹر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔

مزید :

کلچر -