ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کا فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کا فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ
ماضی کی معروف اداکارہ انجمن کا فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔اداکارہ انجمن نے اپنی فلم انڈسٹری میں واپسی بطور فلم ساز کی ہے وہ ایک فلم پرڈیوس کرنے جارہی ہیں جس کیلئے انہوں نے مختلف کہانی نویسوں سے رابطے کیے ہیں تاہم ان کی فلم کی ڈائریکشن کون کرے گا یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ اداکارہ انجمن نے 70کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور سینکڑوں کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوھر دکھائے 80کی دہائی میں انجمن نے فلم انڈسٹری پر راج کیا۔شیر خان، سالا صاحب، چن وریام،مہندی، قاتل حسینہ،وڈیرہ،نکاح جیسی سپرھٹ فلموں میں اداکاری سے انجمن نے انڈسٹری میں بہت نام بنایا۔وہ گزشتہ کئی سالوں سے شوبزانڈسٹری سے کنارہ کش ہیں ،ذرائع کے مطابق اب انجمن نے دوبارہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس بار اداکاری کی بجائے فلمسازی کی طرف آنا چاہتی ہیں ۔انجمن جلد ایک فلم پروڈیوس کریں گی جس کیلئے وہ ان دنوں اپنی ٹیم کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -