سونم کپور کی شادی کی تفصیلات صحیح وقت پر میڈیا کو بتائیں گے: انیل کپور

سونم کپور کی شادی کی تفصیلات صحیح وقت پر میڈیا کو بتائیں گے: انیل کپور

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ بیٹی سونم کپور کی شادی کی تقریبات اور تیاریوں سے متعلق تفصیلات میڈیا کو صحیح وقت پر بتائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور نے اپنی بیٹی سونم کپور کی شادی کی تقریبات اور تیاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اس وقت سے میرے اور میری فیملی کے ساتھ ہے جب ہم نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ہم سونم کی شادی سے متعلق ہر بات میڈیا کو صحیح وقت پر بتائیں گے، ہم کچھ بھی نہیں چھپائیں گے اور گھر کے باہر لائٹنگ کیوں کیگئی ہے، تمام تفصیلات بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’ریس 3‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بالکل بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ میں کام کر رہا ہوں۔

مزید : کلچر


loading...