تبدیلی بڑے جلسوں سے نہیں ووٹ کی طاقت سے آئے گی،ثروت قادری

تبدیلی بڑے جلسوں سے نہیں ووٹ کی طاقت سے آئے گی،ثروت قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکشن رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ووٹرز کو بیوقوف بنانے والے پرانے شکاری نئے جال بن رہے ہیں ، تبدیلی بڑے جلسے کرنے سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے گی ،بجٹ الفاظوں کا گورکھ دھندہ ہے بجٹ نے مہنگائی کا طبلہ بجادیا ہے، پیٹرول لیوی میں 200فیصد اضافہ مہنگائی کا سیلاب لائیگا ،سندھ سمیت ملک بھر میں غربت،بھوک ،بدحالی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودسوزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ،وفاقی حکومت کا بجٹ عوام دوست نہیں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،سندھ سمیت ملک بھر میں غربت ،بھوک ،بد حالی اوربے روزگاری کی وجہ سے خود سوزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ،شب برآ ت کی مقدس رات قبرستان جانیوالے زائرین کی سہولیات کیلئے استقبالیہ کیمپ فری دودھ ،شربت،چائے کی سبیلیں لگائی جائینگی،ہمارے کارکنوں نے قبرستانوں کی صفائی وستھرائی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا ہے اور درجنوں قبرستانوں میں مطلقہ اداروں کے صحت خدمات پیش کی ہیں ،کارکنوں کے جوش وجذبے اور لگن کی قدر کرتے ہیں اسی طرح جوش وجذبے کے ساتھ پسے ہوئی مظلوم طبقات کیلئے جدوجہد کو شعار بنا نا ہوگا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے،نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا ۔