یونیورسٹی آف لاہور کا 8واں کانووکیشن ،6ہزار طلبہ و طالبات میں ڈگریاں،ایوارڈ تقسیم

یونیورسٹی آف لاہور کا 8واں کانووکیشن ،6ہزار طلبہ و طالبات میں ڈگریاں،ایوارڈ ...

لاہور (پ ر) دی یونیورسٹی آف لاہور کا آٹھواں کانوو کیشن یونیورسٹی مین کیمپس ڈیفنس روڈ منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر 6000+طلبا و طالبات میں ڈگریاں گولڈمیڈلز اور ایوارڈ تقسیم کے گئے ۔حالیہ کا نووکیشن کے بعد یونیورسٹی آف لاہورایلومنائی کی تعداد 27000+ہو گی ہے،جبکہ موجودہ طلباوطالبات کی تعداد37500/ -ہے ۔ برائے ہائر ایجوکیشن کیمشن علی رضا گیلانی کو بطور مہمان خصوصی تھے۔جبکہ چیئرمین بورڈآف گورنراویس اے رؤف، پٹرن ،عبادت انٹرنیشنل ایم اے رؤف ۔ریکٹر یو،اے ،ایل پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ممبر بورڈ آف گورنر بریگیڈیئر ریٹائرڈ عجئب ،والدین، سول سوسائٹی ،فیکلٹی ممبران ،اور طلباو طالبات اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر کل6103میں سے 3094بیچلرز ،1626 ماسٹرز ،1367پوسٹ گریجوایٹ اور 16 ( پی ، ایچ ، ڈی ) ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔جبکہ 188گولڈ میڈلز اور پرائز بھی دے گئے۔س موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف گورنر یونیورسٹی آف لاہور ۔اویس اے رؤف نے کہا کہ یونیورسٹی نے 1999میں تعلیم تدریس کا سفر شروع کیا۔ اور اپنے تعلیم اور اعلی سطحی ریسرچ کی بناپر اپنا مقام بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف لاہور کے سٹوڈنٹس کو (گلوبل گریجوایٹس) کا نام دیا۔۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن محمد علی گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ یونیورسٹی آف لاہور ایک ایسا بہترین ادارہ ہے جو ملک کا بہترین (امیج)،تاثرقائم کر رہی ہیں۔اس موقع پر سول سوسائٹی/والدین/فکلٹی ممبران/طلباو طالبات /اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

کانووکیشن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...