پیپلز پارٹی نے محنت کشوں کو ہمیشہ جائز حقوق دیے
لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے شکاگو کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شکاگو کے شہداء کی وجہ سے محنت کش طبقے کو سہولیات میسر آ رہی ہیں مزدور اور محنت کش طبقہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے میں ایک ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہوتا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دئیے ہیں پیپلز پارٹی کے ہر دور حکومت میں محنت کش طبقے نے خوشحالی کی زندگی بسر کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی اسے حکومت کرنے کا موقع ملے تو محنت کشوں کو اس قدر تنخواہ دی جائے کہ ان کا گزر بسر اچھے انداز سے ممکن ہو سکے کیونکہ محنت کش طبقہ اگر خوشحال ہو گا تو تب ہی ملک ترقی کرے گا اور پاکستان میں ترقی کی ریل پیل ہو گی ۔
بھٹی