تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مینارپاکستان کے جلسے نے نوازشریف اور شہباز شریف کے ہوش اڑا دئیے ہیں ، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسہ پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ، لاہور کے عوام نے جلسہ میں شرکت کر کے شریف برادران کی جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے لاہورکے عوام جاتی امراء کے ڈکیت حکمرانوں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں ، زندہ دلان لاہور نے گھروں سے نکل کر تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ، لاہور کسی اور جماعت کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے ، انہوں نے کہا پی ٹی آئی عوا م کے ساتھ ملکر آئندہ الیکشن میں کرپٹ مافیا کو عبرت ناک شکست دے گی ۔
یاسمین راشد