شہبازشریف نے عوام کی خدمت کی نئی مثال قائم کی

شہبازشریف نے عوام کی خدمت کی نئی مثال قائم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کا روڈ میپ ناقابل عمل ہے ، لاہور کے جلسہ میں انہوں نے جو میپ دیا ہے وہ سیاسی نعرہ ہے ،عوام عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ،پنجاب میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی سیاست کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔جھوٹ ،انتشار اورمنافقت کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ احتجاج اوردھرنوں کی قیمت اس غریب قوم کو چکانا پڑی ہے ۔دھرنے ،احتجاج اورانتشار کی سیاست کے علمبرداروں کو عام انتخاب میں اپنی منفی سیاست کا جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔باشعور عوام اس لیڈر کی دروغ گوئی اور بہتان طرازی سے تنگ آ چکے ہیں حتیٰ کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جھوٹ، یوٹرن اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست سے بیزارہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھرنا گروپ کو پشیمانی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا