تحریک انصاف کے جلسے نے مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا دی

تحریک انصاف کے جلسے نے مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا دی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں جلسے نے مخالفین کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے تحریک انصاف نے شریف خاندان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے کامیاب جلسے پر کارکنوں کے وفود کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں عوام نے روایتی اور وراثتی پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سالوں میں عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عمران خان سچے اور مخلص سیاستدان ہیں مسلم لیگ ن نے عمران خان کی شخصیت کا منفی پہلو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر اسے ناکامی ہوئی عمران خان کی جدوجہد ملک کی بقاء اور تحفظ کے لئے ہے۔

مراد راس

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...