مختلف مساجد میں شب برآت کے موقع پر خصوصی محفلیں آج ہو ں گی

مختلف مساجد میں شب برآت کے موقع پر خصوصی محفلیں آج ہو ں گی

لاہور (سٹی رپورٹر)شب برآ ت کے حوالہ سے آج یکم مئی بروز منگل جامع مسجد احمد علی لاہوری ؒ اندرون شیرانوالہ گیٹ لاہور میں بعد نماز عشاء خصوصی تقریب ہوگی جس میں ملک بھر کے علماء ومشائخ شرکت کریں گے عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری رات ایک بجے مجلس ذکر کراتے ہوئے خصوصی دعا کرائیں گے تقریب میں خواتین کے لیے باپردہ شرکت کا بھی اہتمام ہے ۔دریں اثناء بعد نماز مغرب جامع مسجد میاں محمد فاضل (1.5 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ کنال بنک روڈ لاہور پر بھی خصوصی تقریب ہوگی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، شیخ الحدیث پروفیسر مولانا محمد یوسف خان شب برآ ت کے فضائل پر خطاب کریں گے

محفلیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...