تحریک انصا ف اصولوں اور نظریے کی سیاست کر رہی ہے،چودھری سرور

تحریک انصا ف اصولوں اور نظریے کی سیاست کر رہی ہے،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم کسی اور نہیں ملک وقوم کے ایجنڈے پرچل رہے ہیں ‘ کر پشن کا ایجنڈا رکھنے والی (ن) لیگ کی سیاست کو مینار پاکستان آنیوالا مجمع ہی دفن کر یگا‘ تحر یک انصاف اصولوں اورنظریے کی سیاست کر تی ہے آنیوالا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا ‘تحر یک انصاف کا 11نکاتی ایجنڈا ملک وقوم کی تقدیر بدل دیگا ۔ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو تحر یک انصاف کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی مگر ان کو سمجھ لینا چاہیے قوم نے مینار پاکستان پر اپنا فیصلہ سنا دیا اس لیے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہاتھوں سے ملک وقو م کو لوٹنے کا ایجنڈارکھنے والی (ن) لیگ اب قوم کو دھوکہ دینے کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے لیکن قوم ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کا اب کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔

چودھری سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...