پی ٹی آئی کے جلسے سے نئے پاکستان کی تعمیر کا آغاز ہو گیا،صفدر بٹ

پی ٹی آئی کے جلسے سے نئے پاکستان کی تعمیر کا آغاز ہو گیا،صفدر بٹ

لاہور( کامرس رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے سے نئے پاکستان کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے انشاء اللہ عام انتخابات میں ملک و قوم کے ہیرو عمران خان ہی سرخرو ہوں گے ،انہوں نے اس جلسے کی کامیابی پر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس جلسے نے پی ٹی آئی کا 2011کا اپنا ہی ریکارڈ توڑد یا ہے اور انشاء اللہ اب پارٹی کارکن نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور لاہور شہر کو پی ٹی آئی نا قابل تسخیر قلعہ ثابت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ چیئر مین عمران خان کی آواز پر لاہور کے باسیوں نے لبیک کہتے ہوئے دو نہیں ایک پاکستان کے حق میں گھروں سے باہرنکلے ہیں ۔

صفدر بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...