عمران خان کا لاہور فتح کرنے خواب کبھی پورا نہیں ہو گا بلدیاتی نمائندوں کا جلسے پع ردعمل

عمران خان کا لاہور فتح کرنے خواب کبھی پورا نہیں ہو گا بلدیاتی نمائندوں کا ...

لاہور(دیبا مرزا سے)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مینار پاکستان لاہور کے جلسے پر اپنے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لاہور کو فتح کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو گا انہوں نے لاکھوں کروڑوں جتن کر لئے اور اس جلسہ پر کروڑوں روپے بھی لگا دئیے پھر بھی وہ لاہور کی عوام کو مینار پاکستان لانے میں کامیاب نہ ہوسکے لاہوریوں نے ان کے جلسے کا مکمل بائیکاٹ کیا، عمران خان نے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں بالخصوص کے پی کے سے عوام کو لاکر انہیں لاہوریاں بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی اور اس کے باوجود وہ مینار پاکستان میں چند ہزار لوگوں کو ہی اکھٹا کر سکے جبکہ ودسری جانب ان کی ہوم گراؤنڈ پشاور‘ مردان اور دیگر شہروں میں ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے لاکھوں افراد کے جلسوں سے خطاب کیا ہے ۔اس حوالے سے اپنے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عارف حمید بٹ‘ راشد کرامت بٹ‘ ملک شوکت کھوکھر‘ ملک نثار کھوکھر‘ ملک منظر عباس‘ میاں اویس ‘ اجمل ہاشمی‘ شیخ محمد نعیم ‘ مرزا رضوان بیگ‘ میاں محمد احد‘ محمود اختر بٹ‘ چودھری عبدالغفار‘ مہر راشد‘ ملک خالد کھوکھر‘ خواجہ محمد ندیم وائیں ‘ آصف خان مؤ‘ نبیلہ یاسمین ‘ زاہد اظہر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام نے تو سال 2013کے عام انتخابات کے وقت بھی عمران خان کو مسترد کردیا تھا حالانکہ اس سے قبل سال 2011کے اپنے تیس اکتوبر کے مینار پاکستان کے جلسہ میں بھی عمران نے لاکھوں افراد کا جلسہ منعقد کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ملک بھر سے (ن) لیگ کے ہاتھوں بد ترین شکست کھا گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بلدیاتی الیکشن کے وقت بھی ان کو لاہور سے مکمل طور پر ناک آؤٹ کردیا اور اب لاہور میں عمران کے آٹھ دس ہی چیئرمین ہیں اور وہ بھی (ن) لیگ میں آنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں لیکن ہماری قیادت ہی ان کو لینے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گیارہ نکات کسی این جی او کا ایجنڈا لگتے ہیں وہ بتائیں کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہوریوں کو بتائیں کہ انہوں نے اپنے ان گیارہ نکات کو کے پی کے میں کیوں نہیں عملی جامہ پہنایا وہاں انہوں نے کون سی تبدیلی برپا کی ہے ابھی تک ان کے لاکھوں درخت لگانے کا منصوبہ صرف زبانی جمع خرچ میں تو ہے لیکن عملی طور پر وہ لاکھوں درخت کہیں بھی نہیں لگ سکے ہیں دوسری جماعتوں کے گندے انڈوں کواکھٹا کرکے تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...