عدلیہ کاعوامی حقوق کے تحفظ میں کردار خوش آئند ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ

عدلیہ کاعوامی حقوق کے تحفظ میں کردار خوش آئند ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ، محمد شاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ عدلیہ کافعال کردار معاشرے میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے نیک فال ہے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کابیڑہ اٹھانیوالے باضمیر جج حضرات قابل قدر ہیں ۔