عمران خان نے مینار پاکستان پر بے حیائی کا پاور شو کیا،اشرف جلالی

عمران خان نے مینار پاکستان پر بے حیائی کا پاور شو کیا،اشرف جلالی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا عمران خان نے مینار پاکستان پر بے حیائی عریانی فحاشی کا پاور شو کیا ہے ہم نے7اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخ ساز انٹر نیشنل نظام مصطفی ﷺ کانفرنس سے مینار پاکستان کی فضاؤں کو تکبیر و رسالت اور درود و سلام سے معطر کیا تھا جب کہ عمران خان نے قوم کی بیٹیوں کو میوزک کی دھنوں پر نچا کر مینار پاکستان کا تقدس پامال کیا ہے عمران خان کو اس ملک کا نجات دہندہ سمجھنے والے فریب خوردہ لوگ ہیں مسلم لیگ ن ،پی پی پی اورپی ٹی آئی جیسی جماعتوں کے جلسوں کہ کلچر سے یہ بات با لکل عیاں ہے کہ یہ مسلمانوں میں فحاشی پھیلانے کے امریکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں یہ کھوٹے سکے ہیں اور اسلامی معاشرے میں ایک بیماری کی حیثیت رکھتے ہیں پی ٹی آئی ایک اصطبل ہے جس نے ہر جماعت سے ملک لوٹنے والے خارش زدہ گھوڑے اکٹھے کر لیے ہیں پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ ایک بار پھر قوم کے مقدس جذبات کو شکار کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...