ایل ڈی اے کی سپریم کورٹ رجسٹری سے ملحقہ سڑکیں کل تک مکمل کرنے کی یقین دہانی

ایل ڈی اے کی سپریم کورٹ رجسٹری سے ملحقہ سڑکیں کل تک مکمل کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین جسٹس (ر)سید زاہد حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی حکومت پنجاب اعجاز احمد‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین آصف‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد اور دیگر متعلقہ ا فسران نے شرکت کی ایل ڈی اے افسران نے چیئر مین کو جی پی او چوک ‘ سپریم کورٹ رجسٹری‘ سینٹ اینڈریوز چرچ ‘ شاہ چراغ بلڈنگ ‘ موج دریا کے مزار اوراس کے احاطے میں واقع مسجد کے علاقے میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔چیئر مین نے ایل ڈی اے افسران کی توجہ سڑکوں کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کی جانب مبذول کروائی ۔ایل ڈی اے افسران نے تعمیراتی کام تیز کرنے اور اسے کل (دو مئی تک ) مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ کمیٹی کے ارکان کل علاقے کا دورہ کریں گے اور کام مکمل ہونے کی تصدیق کریں گے۔
ایل ڈی اے