دنیا میں 30سیکنڈ بعد ایک ٹانگ شوگر کی وجہ سے کاٹی جاتی ہے،ڈاکٹر ارشد صدیقی

دنیا میں 30سیکنڈ بعد ایک ٹانگ شوگر کی وجہ سے کاٹی جاتی ہے،ڈاکٹر ارشد صدیقی

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ذیابیطیس اینڈ فٹ کیئر کلینک کے زیر اہتمام ''شوگر گھٹاؤ، پیر بچاؤ '' عنوان کے تحت آرٹ گیلری، الحمرا آرٹ کونسل مال روڈ میں ایک روزہ پوسٹر نمائش ہوئی، افتتاح پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، وائس چانسلر، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے کیا. نمائش کے موقع پر پروفیسر ارشاد حسین قریشی، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، کیپٹن عطا محمد خان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل ، ڈاکٹر محمدارشد صدیقی، انچارج ڈی ایف سی ، ڈاکٹر فواد احمد رندھاوا ،میڈیکل، آرٹ اور تعلیمی اداروں کے نمایاں افراد موجود تھے. اس نمائش کا مقصد ڈاکٹرز، پبلک اور مریضوں میں فٹ کیئر کی آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس موقع پر انچارج ڈی ایف سی ور معروف ماہر ذیابیطیس و فٹ کیئر ڈاکٹر محمّد ارشد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ آئی ڈی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق ہر 30 سیکنڈکے بعد دنیا میں ایک ٹانگ یا پاؤں محض ذیابیطس کی وجہ سی کٹی جا رہی ہے. جسے بر وقت آگاہی کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وزارت صحت پنجاب، قومی وزارت صحت پاکستان اور دیگر پالیسی ساز ادارے ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر اس مرض کی پیچیدگیوں پر غور و فکر کریں اور عملی مؤثر اقدامات کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...