مسلم لیگ (ن ) نے چھانگا مانگا کی سیاست متعارفکرائی،نصیر احمد

مسلم لیگ (ن ) نے چھانگا مانگا کی سیاست متعارفکرائی،نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، ملک عباس، عثمان الحق قریشی، حمزہ شیخ، اخترشاہ، عاصمہ اکرم، تنزیلہ کریم نے مشترکہ بیان میں نواز شریف کی جانب سے سینٹ کے معزز ارکان اسمبلی کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ارکان کی خریدو فروخت کے لیے چھانگا مانگا سیاست متعارف کروائی زندگی کے ہر شعبہ میں لفافہ سیاست کو فروغ دیا۔ مسلم لیگ ق کے چالیس ارکان اسمبلی توڑ کر شہباز شریف 5 سال تک اقتدار کے مزلے لوٹتے رہے چند دن پہلے ایک نا معلوم شخص جو کہ اسمبلی ارکان بھی نہیں تھا غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر خزانہ بنا کر بجٹ پیش کر وایا گیا ن لیگ کا یہ فعل جمہوریت کے ساتھ بھونڈا مذاق تھا اور نواز شریف کے نام نہاد بیانہ ووٹ کو عزت دو کی نفی تھی۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی میں کوئی بھی ایسا شخص اہل نہیں تھا جو بجٹ پیش کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ہمیشہ ہی منافقت پر مشتمل رہی ہے۔

نصیر احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...