فیصل مسعود کو بطورڈی جی پہوٹا کام کی اجازت ملنا زبردست فیصلہ ہے،جاوید دین
لاہور (جنرل رپورٹر)پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے صدر جاوید دین اور چیئرمین حاجی غلام حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پروفیسر فیصل مسعود کو بطورڈی جی پہوٹافرائض سر انجام دینے کی اجازت دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں انکے اس فیصلے پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔گزشتہ روزکونسل کے اجلاس میں کہا گیا کے چیف جسٹس کی طرف سے غریبوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے عملی اقدامات کرنے پر ایک قومی اور حقیقی مسیحا بن گئے ہیں۔انھوں نے کہا کے ڈاکٹر فیصل مسعود کی صحت کے میدان میں خدمات لائق تحسین ہیں اور وہ صحت میں ایک مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں ۔کونسل چیف جسٹس کے ایس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
جاوید دین