پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کی تربیتی ورکشاپ ختم

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کی تربیتی ورکشاپ ختم

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیراہتمام جنرل پریکٹیشنرز اور فیملی فزیشنز کے لیے فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات پرعمل درآمد کے لیے تربیت کا اختتام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوا،جس میں شہر کے 43ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے کمیشن کے کام کے طریقہ کار اور صحت کے کم سے کم معیارات پر تفصیل سے معلومات فراہم کی اور بتایا کہ یہ معیارات تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشورے سے تیار کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر ماجد لطیف نے شرکاء4 کو تربیت فراہم کی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں انتظامیہ کی ذمہ داری،علاج گاہ میں سہولیات کو بندوبست اور تحفظ کانظام،افرادی قوت کا انتظام،صحت کے معیار کی فراہمی کا نظام،مریضوں کے حقوق اور انفیکشن کنٹرول جیسے موضوعات پر تفصیلی معلومات اور تربیت بھی فراہم کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...