پیپلز پارٹی آج مزدروں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج مزدروں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور آج یکم مئی کے حوالے سے لاہور پریس کلب کے سامنے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کرے گی۔ جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کریں گے۔ اس موقع پر لاہور تنظیم کے عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ پاکستان پیپلز لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز و محور ہمیشہ مزدور اور غریب لوگ رہے ہیں کیونکہ قائد ایوان ذ والفقار بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا محور بھی مزدوروں اور غریب لوگوں کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں اور غریبوں کو جدوجہد کرنے کا سلیقہ سکھایا اور جرات و اظہار کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کی تنخواہیں بڑھتی ہیں تو ایسا پیپلز پارٹی کے ہی دور حکومت میں ہوتا ہے۔ اگر لوگوں کو نوکریاں ملتی ہیں تو وہ بھی پیپلز پارٹی کے زمانے میں ہی ملتی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مزدوروں کا استحصال کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...