بلاول بھٹو زرداری میں بینظیر کی جھلک نظر آرہی ہے،مہرین

بلاول بھٹو زرداری میں بینظیر کی جھلک نظر آرہی ہے،مہرین

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو میں بے نظیر کی جھلک نظر آرہی ہے ، جس طرح بے نظیر عوام کے مسائل کے حل کے لئے بے قرار رہتی تھیں اسی طرح بلاول بھٹو بھی عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں جلسہ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے عوام کی ترجمانی کی، بلاول بھٹو کی تقریروں سے جیالے جاگ چکے ہیں اورعام انتخاب میں کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے ٹھیک کہ بھٹو کا بیٹاعوام کے غم باٹنے نکلا ہے ، بلاول بھٹو ثابت کر رہے ہیں کہ وہ بھٹو خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...