گیس کے کمرشل صارفین پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،واحد کاشمیری

گیس کے کمرشل صارفین پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،واحد کاشمیری

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمرشل گیس استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین پر ٹیکسز کی مد میں بوجھ ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہوٹلوں ،بیکریوں ،شیر فروش ،سویٹ شاپ اور ٹی سٹال سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کمرشل صارفین کو سسٹم گیس فراہم کرنے کی بجائے ایل پی جی کے ٹیرف سے قیمت وصول کی جا رہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے روٹی خریدنا بھی عام آدمی کے بس سے باہر ہو گیا ہے ،گیس کی قیمتوں کے علاوہ ٹیکسز کی شرح میں اضافے کی وجہ سے روٹی کی قیمت 10روپے ،نان 13روپے چائے فی کپ 25روپے اور دہی 100روپے کلو کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل صارفین کے گیس بلوں پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کیلئے اوگرا سمیت دیگر حکام کو تحریری طور پر درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی ۔واحد کاشمیری نے کہا کہ اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ہم مجبور ہو کر بیوی بچوں سمیت4اپریل بروز جمعتہ المبارک کو پریس کلب ،شاہدرہ چوک ،داتا دربار اور گڑھی شاہو چوک میں احتجاجی اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

کاشمیری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...