پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے : انضمام الحق

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے : انضمام الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے محمد آصف کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بھی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا۔ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے پلیئرز پول کو بڑھایا لیکن جو 16 کھلاڑی بہترین لگے انہیں انگلینڈ بھیجا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہتر ٹیم منتخب کی گئی مجھے ٹاسک دیا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں جس کی میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔میڈیا سے گفتگو میں سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف سے متعلق سوال پران کا کہنا تھا کہ وہ کون ہیں۔ان کی بات نہ ہی کریں تواچھا ہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کی کارکردگی سے خوشی ہوئی امید ہے پوری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کا ٹور کافی مشکل ہے اور تمام ایشین ٹیموں کو ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی لیے ٹیم کو کنڈیشنز سے آگاہی کے لیے جلدی بھیجا گیا جب کہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے کیوں کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا محمد آصف کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، منٹو پارک کا گراؤنڈ ختم ہونا لاہور میں کرکٹ کیلیے بہت بڑا نقصان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...