نیشنل ووشو کنگفو میں واپڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کر دی

نیشنل ووشو کنگفو میں واپڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)واپڈانے نیشنل ووشو کنگ فو چمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرداور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق ، واپڈا نے 11 گولڈ اور 4 سلور میڈلز کے ساتھ 21 ویں مینز نیشنل ووشو کنگ فو چمپیئن شپ 2018 ء جیت لی۔ چمپیئن شپ میں آرمی نے 8 گولڈ ، 3 سلوراور 3 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک گولڈ ،4 سلور اور 5برونز میڈلز کے ساتھہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 21 ویں مینز نیشنل ووشو کنگ فوچمپیئن شپ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا ،آرمی ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، سندھ ،کراچی پورٹ ٹرسٹ، پولیس ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان ، ریلویز اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل تھیں۔ واپڈا نے 11ویں ویمنز نیشنل ووشو کنگ فو چمپیئن شپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئن شپ اپنے نام کرلی ۔ واپڈا نے 9 گولڈ ، 1 سلور اور1 برونز میڈل جیتا۔واپڈا نے مسلسل 11 ویں مرتبہ ویمنز نیشنل ووشو کنگ فو چمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔آرمی نے 5 گولڈ ، 4 سلور اور 1 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 2 گولڈ ، 4 سلور اور 5برونز میڈلز کے ساتھ چمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...