پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کے مابین میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر

پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کے مابین میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر

کینٹربری(نیٹ نیوز) انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے قبل کینٹ کاؤنٹی کیخلاف4روزہ میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کااپنی دھاک بٹھانے کا انتظار تیسرے دن بھی پورا نہ ہو سکا اور وارم اپ میچ کا تیسرا دن بھی مکمل طور بارش کی نذر ہوگیا۔کینٹربری میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور کینٹ کے درمیان چارروزہ وارم اپ میچ کے دوسرے کے بعدتیسرے دن کا کھیل مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا۔2روز سے ہونے والی بارش کی وجہ سے گراؤنڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم تک محدود ہونا پڑا۔پلیئرز نے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے فیلڈ سنبھالنا تھی تاہم پچ اور اسکوائر پر کورز پڑے ہوئے تھے جبکہ ابر آلود آسمان کی وجہ سے فلڈ لائٹس آن تھیں۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ پر39 رنز بنا لیے۔ میزبان ٹیم کو سرفراز الیون کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 129رنز درکار ہیں۔ افتتاحی روز پاکستانی168 رنز کے جواب میں کینٹ کانٹی نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنا لیے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...