پاکستان سپر کبڈی لیگ کے ڈراز کا اعلان ،افتتاح آج ہوگا
اہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر کبڈی لیگ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہوگی۔مقامی ہوٹل میں ہونے والی ڈراز کی تقریب میں ٹیموں کے کپتانوں نے پرچیاں نکالیں جس کے مطابق ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کردیا گیا۔ ڈراز کے مطابق پول اے میں گجرات وارئیرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈر، ساہیوال بلز، کراچی زور اور جبکہ پول بی میں اسلام آباد آل سٹارز، پشاور حیدر، فیصل آباد شیر دل، کشمیر جانباز اور ملتان سکندر شامل ہیں۔ میچز کا آغاز دو مئی سے ہوگا ۔جن میں بنگلہ دیش، ایران، ملیشیاء، سری لنکا کے کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گی۔