قومی رینکنگ بیڈمنٹن :عرفان اورماہورنے سنگلز ٹائٹل جیت لیے

قومی رینکنگ بیڈمنٹن :عرفان اورماہورنے سنگلز ٹائٹل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ایونٹ پاکستان واپڈا کے عرفان سعید نے جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کی ماہورشہزاد نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے ڈپٹی میئر اسلام آباد سیّد ذیشان علی نقوی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فائنل میں عرفان سعید نے نیشنل بینک کے مراد علی کو ہرا کر چیمپئن ہونے کاعزاز حاصل کیا۔ ویمنز سنگلز فائنل میچ میں ماہور شہزاد نے سحر اکرم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مینز ڈبلز فائنل میں نیشنل بینک کے رضوان عظیم اور کاشف سلہری نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔ ویمنز ڈبلز فائنل میں پاکستان واپڈا کی ماہور شہزاد اور صائمہ وقاص نیسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی غزالہ اور زبیرہ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ س موقع پر اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز علی بٹ، سیکرٹری مجاہد علی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔