دوسری سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لان ٹینس چیمپئن شپ کا آج آغاز

دوسری سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لان ٹینس چیمپئن شپ کا آج آغاز

لاہو ر (سپورٹس رپورٹر) دوسری سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ لان ٹینس چیمپئن شپ یکم مئی سے باغ جناح میں شروع ہوگی۔ چیمپین شپ کا افتتاح مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن امجد لطیف کرینگے۔ ایونٹ میں مرد و خواتین کے انڈر 10، انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18 کے سنگل اور ڈبل مقابلے رکھے گئے ہیں ۔

جبکہ سینئرز 50 کے بھی مقابلے رکھے گئے ہیں۔

مہمان خصوصی عامر طفیل نے عہدیداران اور کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت اور کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...