پیپلزپارٹی خوشحال،ترقی یافتہ اورجمہوری پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلزپارٹی خوشحال،ترقی یافتہ اورجمہوری پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے،ثمینہ گھرکی

کاہنہ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی خواتین ونگ پنجاب کی صدر،اُمیدواراین اے 132لاہور، ثمینہ خالد گھرکی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی مزدوروں اورکسانوں کوعزت دی انکو سہولیات دیں۔پیپلزپارٹی کی تاریخ جدوجہداورقربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ جیالے کارکن پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کارکنوں کااحترام وعزت کرتی ہے اورقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنوں کے مختلف وفودکے ساتھ ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

نہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پرامن ،خوشحال،ترقی یافتہ،خودمختاراورجمہوری پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم نے دیکھ لیاہے کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے پانچ سال گزرجانے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرپائے۔

جھوٹے وعدے اوردعوے کرنے والوں کے خوفناک اورمکار چہرے بے نقاب ہوچکے۔چوری پکڑی گئی اب عوام میاں برادران پراعتمادنہیں کرتے ۔اللہ کے فضل سے پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکرحکومت بنائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...