عمران خان کا خطاب ان کی مایوس کن سوچ کی عکاسی ہے،زمرد یاسمین

عمران خان کا خطاب ان کی مایوس کن سوچ کی عکاسی ہے،زمرد یاسمین

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان لاہور میں جلسہ سے خطاب ان کی مایوس کن سوچ کاعکاس ثابت ہوا، عمران خان نے جو اعلانات کئے وہ کبھی حقیقت نہیں بن سکتے،خیبرپختون خواہ میں ناکام رہنے والے صرف عوام کو سہانے خواب دیکھانے تک محدود ہیں، لاہور میں ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دیکھایا گیا ہے ، ترقی کے نام پر عوام کو بے وقوف بناتے رہے ، خیبرپختون خواہ میں معدنیات میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ پنجاب میں دور آمریت میں چنیوٹ ۔رجوعہ کے قومی خزانے پراربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی کوشش کو روکنا ہمارا کارنامہ ہے۔ہماری حکومت نے اس منصوبے میں چار سالہ جدوجہد کے نتیجے میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔

تعلیم و صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے ہزاروں بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دی گئی ہے اورپنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت وسائل سے محروم پونے تین لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔صوبے کے 44 ہزار سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اورصوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بنائے گئے ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات مستحق مریضوں کو مفت دی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...