سوڈیوال میں قبضہ مافیا کی فائرنگ کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی

سوڈیوال میں قبضہ مافیا کی فائرنگ کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ پر قبضہ مافیا کی فائرنگ سے شہری رمضان کو گولیاں لگنے کے خلاف توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی میں کرادیا۔تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڈ میں بلال بھٹی وغیرہ نے چند ماہ پہلے بابر راحمن ولد شریف کے مکان ہر ناجائز قبضہ کیا۔کیا درست ہے کہ عدالت نے فیصلہ بابر رحمن اور محمد رمضان کے حق میں کیا۔کیا یہ بھی درست ہے کہ 28 اپریل کو بلال بھٹی وغیرہ نے قبضہ وا گزار کروانے کے رنج میں بابر رحمن ،محمد رمضان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

جس کی وجہ سے ان دو بھائیوں کے علاوہ ایک راہگیر رمضان بھی شدید زخمی ہو گیا اور موت اور حیات کی کشمکش میں ہے۔کیا اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس کے نمبر اور تاریخ سے آگاہ کیا جائے۔نیز ملزمان کی گرفتاری کے لئے اب تک کیا پیش رفت ہوئی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔