انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 5 مئی سے ہوگا، 571سینٹرز تشکیل

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 5 مئی سے ہوگا، 571سینٹرز تشکیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 5 مئی سے ہوگا، ساڑھے تین لاکھ طلبہ و طالبات شرکت کریں گے، امتحان کے لیے 571سینٹرز تشکیل دے دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ (ٹو) کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تر انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ144نافذ ہوگی۔اور امتحانی سنٹرز کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ بچے شرکت کریں گے۔ انٹر میڈیٹ امتحانات کے لئے 281 میل جبکہ 273 فی میل سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...