سپیریئر گروپ اورراوی ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام محفل نعت

سپیریئر گروپ اورراوی ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام محفل نعت

لاہور(پ ر)سپیریئر گروپ اور ’راوی ایڈورٹائزنگ‘ کے اشتراک سے ’’محفلِ نعت‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک کے مایہ ناز نعت خواں پیر محمد کامران علی شریک ہوئے ۔ معزز نعت خوانوں میں جناب مرغوب احمدہمدانی،پروفیسر عبدالرؤف رُوفی، محمد صہیب رضاقادری، شہزاد حنیف مدنی، محمد یونس قادری، محمدعدنان علی ہجویری، محمد صغیر نقشبندی، حافظ وسیم عباس، حافظ محمد کاشف علی ہجویری، محسن ظہورنقشبندی، مختاراحمد صدیقی، حاجی اعجازاحمد، حاجی شیخ مولوی محمدرفیق، نعیم مدنی، اور وقاراحمد صدیقی صاحب نے سعادتِ نعت خوانی حاصل کی۔ ختم المرسلین نبی آخرالزماں محمدﷺ کی حمد و ثناء اور درودو سلام سے معمور اس محفل نے ایمان افروز سماں باندھ دیا۔محفلِ نعت کے اختتام پرمہمانِ خصوصی چوہدری عبدالخالق ، نثار صدیقی اور ممبر پنجاب اسمبلی ماجد ظہور نے معزز نعت خواں حضرات میں تحائف تقسیم کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...