عمران خان کے جلسے نے (ن) لیگ کی صفوں میں ایک ہلچل مچا کر رکھ دی ،تنویر خان

عمران خان کے جلسے نے (ن) لیگ کی صفوں میں ایک ہلچل مچا کر رکھ دی ،تنویر خان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی 171 چودھری تنویر خا ں نے کہا ہے کہ عمران خان کے مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے لاکھوں افراد کے جلسے نے (ن) لیگ کی صفوں میں ایک ہلچل مچا کر رکھ دی ہے عمران خان نے گیارہ نکات کا اعلان کرکے حکمرانوں کے کالے کرتوتوں سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسے مخالفین کی صفوں میں بھونچال برپا کئے ہوئے ہیں عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں عوام نے روایتی اور وراثتی پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں کہ عوام کیا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سالوں میں عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

عمران خان سچے اور مخلص سیاستدان ہیں مسلم لیگ ن نے عمران خان کی شخصیت کا منفی پہلو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی مگر اسے ناکامی ہوئی عمران خان کی جدوجہد ملک کی بقاء اور تحفظ کے لئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...