گورننگ دی ان گورنرایبل" کے عنوان پر پینل بحثکل کی جائیگی

گورننگ دی ان گورنرایبل" کے عنوان پر پینل بحثکل کی جائیگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب کے زیر اہتمام 2 مئی کو ارفع سافٹویئر ٹیکنالوجی پارک میں تیسرے فلور کے آڈیٹوریم میں کتاب "گورننگ دی ان گورنرایبل" کے عنوان پر پینل بحث کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ کتاب 1947 میں وجود میں آنے والے پاکستان کی حکمرانہ جدوجہد، خاص طور پر اس کے ساختی مسائل ، سیاسی بحران اور ادارہی عدم توازن پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس کتاب میں کچھ کلیدی عوامی اداروں کو احتساب، شفافیت، سلامتی و اقتصادی ترقی اور مساوات کی بنیاد پر دوبارہ تعمیر کرنے کا اضافی نقطہء نظر پیش کیا گیا ہے۔سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ،ہلال امتیاز ایوارڈ اور نشان پاکستان ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر عشرت حسین ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کے ہمراہ پینل بحث کی میزبانی کریں گے۔

شرکت کے خواہاں حضرات http://www.cgp.itu.edu.pk/core۔team/abraham اس پورٹل پر اپنا نام اور سی این آئی سی نمبر داخل کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...