پنجاب ٹیچرز یونین کے وفدکی سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے ملا قات،مطالبات پیش کیے

پنجاب ٹیچرز یونین کے وفدکی سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے ملا قات،مطالبات پیش کیے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے گزشتہ روز سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملا قات کی۔ ٹیچرز کے وفد میں چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی۔رانا لیاقت اور دیگر شامل تھے۔تفصیلات میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے ملاقات میں وفد نے اساتزہ کی عمرہ چھٹیوں پرپابندی کے خاتمے اور ان سروس پرموشن میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا گیا جس پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے کارروائی کی منظوری دے دی۔وفد نے اپنے مزید مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ٹیچرز چارج میں بھی اضافہ کیا جائے۔

اور بورڈز اور پیک امتحانات بعد از دوپہر منعقد کئے جائیں جس پر اتفاق رائے کیا گیا۔علاوہ ازیں 273ہیڈ ٹیچرز کو ڈراپ آؤٹ انکوائری سے بری کرنے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...