کامیاب جلسے پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،عاطف چودھری

کامیاب جلسے پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،عاطف چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 127کے مرکزی رہنما عاطف چودھری نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہے ، کامیاب جلسے پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ آپ کے مسائل حل کر سکتی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے صلاحیت رکھتی ہے ، لاہور کا جلسہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ، پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...